194

کراچی: اغوا کا ڈرامہ فلاپ، نیپئر روڈ سے لاپتہ بچی 16 دن بعد مل گئی

کراچی: کراچی میں اغوا کا ایک اور ڈرامہ بے نقاب ہوگیا، مبینہ اغوا ہونیوالی 8 ماہ کی بچی فائزہ کو تحقیقاتی پولیس نے بازیاب کروا لیا۔

تفتیشی پولیس کا کہنا ہے بچی کو اس کے والدین نے اپنی مرضی سے اپنے جاننے والوں کو سونپا تھا، بچی کی والدہ نے پہلے اغوا اور بعد میں جنات کا ڈرامہ رچایا، ملزم نے انکشاف کیا ہے بچی کی والدہ نے 12 ستمبر کو گھر بلا کر بچی میرے حوالے کی۔

ادھر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں کلاس میں بیٹھی طلبہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئی، واقعے کے بعد سکول میں بھگڈر مچ گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچی کی گردن میں لگ گئی، بچی اقصی ٹی سی ایف اسکول کی طلبہ ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی ہوش میں نہیں اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں