272

وزیر اعظیم عمران خان دورہ سعودی عرب ۔رپورٹ ۔۔۔

وزیر اعظیم عمران خان دورہ سعودی عرب ۔رپورٹ ۔۔۔

ریاض: وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے، قبل ازیں عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں اُن کا استقبال ڈپٹی گورنر اور پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولﷺپرحاضری دی ، نوافل ادا کئے، انہوں نے امت مسلمہ، ملکی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

اس موقع پرسعودی پروٹوکول کے حکام اور پاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے جبکہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں موجود رہے۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا دورہ دو طرفہ تعلقات کا تسلسل ہے، سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سیلمان سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان وطن واپس روانہ سعودی ولی عہد اپنی گاڑی خود چلا کر وزیر اعظم عمران خان کو رخصت کرنے ائر پورٹ آئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں