187

جدہ (نامہ نگار ) سابق صدرشریک چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی جیل سے ضمانت پر رہائی کی خبر آتے ہی سعودی عرب میں جیالوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئیے اور خوشی سے مٹھائیاں تقسیم کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ ۔

اکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب اور ذیلی تنظیموں نے سابق صدر پاکستان و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت پر رھائی کے حوالے سے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اعلی عدالتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائدین نے ہمیشہ ملکی قوانین اور عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے وطن عزیز کے استحکام اور جمہوریت کی بقا کے لئے پر امن جدوجہد کی ھے۔ انہوں نے کہا کہ مرد آہن آصف علی زرداری جرات اور صبر و تحمل کا ایک روشن استعارہ ہیں اور ان کی ضمانت رھائی ان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر تصور چوہدری نے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو مبارکباد پیش کرنے ہوئے کہا کہ حق ہمیشہ غالب رہا ھے اور مخالفین کے انتقامی حربوں کے باوجود ہماری قیادت ملک و قوم کی خدمت کے طفیل سرخرو رہے گی۔۔ جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماؤں اور عہدیداروں اسد اکرم ۔ ملک جاوید حسین ، چوہدری اظہر شفیق گجر ، زمرد خان سیفی ، معروف شاعر و ادیب آفتاب ترابی ، وقاص عنایت ، محمد افضل، ٹکاثر عباس ، ملک الیاس اعوان ، خالد گجر ، خلیل احمد ، کلیم خان۔۔
ریاض سے محمد ریاض راٹھور ، سردار محمد رزاق اور محمد فہیم میتلا اور مدینہ نمنورہ سے الیاس مہر اور دیگر عہداروں اور کارکنوں نے آصف علی زرداری کی ضمانت پر رھائی کو حق و انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے پر مسرت آظہار خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں