239

راولپنڈی گوجرخان (نڑالی ) تحریک انصاف کے مقامی راہنما کا چائے والے مزدورں بھائیوں پر وحشیانہ تشدد

راولپنڈی گوجرخان (نڑالی ) تحریک انصاف کے مقامی راہنما کا چائے والے مزدورں بھائیوں پر وحشیانہ تشدد

راولپنڈی نڑالی گوجرخان : پاکستان تحریک انصاف کے مقامی راہنما شیخ طاہر اشفاق اور غنڈوں نے دو مزدور بھائیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، مقامی آبادی کی بے حسی یا بزدلی اہل علاقے تماشہ دیکتھے رہے مگر کسی کی جرات نا ہوئی کہ ان کو چھڑاتے ۔ جبکہ پولیس شیخ طاہر اشفاق کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کرنے سے گریزاں مقامی ایم پی اے چوہدری ساجد کا تھانہ جاتلی کو ٹیلی فون اور ملزمان کے خلاف کاروائی نا کرنے حکم ۔۔۔

گوجرخان نڑالی میں سابق چیئرمین یوسی شیخ طاہر اشفاق کے کارندوں کا غریب چائے فروش پر بد ترین تشدد دو بھائی شدید زخمی ہو گئے
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والا سابق چیئرمین محکمہ اوقاف کے مندر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے زخمی افراد اس جگہ کا کرایہ محکمہ اوقاف کو دیتےہیں ذرائع
با اثر چئیرمین کے کارندوں کےخلاف مقامی پولیس کارروائی سے گریزاں

دونوں بھائی کا نام بدر زمان اور قمر زمان جبکہ بدر زمان محکمہ پولیس کا حاضر سروس ملازم ہے

اب دیکھنا یہ ہے کہ آئے روز دہشت کی علامتوں کو گرفتارکرنے والی بہادر راولپنڈی پولیس مظلوموں کا ساتھ دینے کے لئے کس حد تک جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں