117

چوہدری محسن فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اتوار کو تھانہ لوئی بھیر کے سامنے احتجاج ہو گا سب پہنچیں ۔۔

معروف سیاسی و سماجی شخصیت ساجد محمود جنجوعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے چوہدری محسن فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ہر فورم اور آواز بلند کی جائے گی محسن فاروق پوٹھوار کا فخر تھا اندروں و بیرون اس نے اپنے علاقے کا نام روشن کیا۔ااسکے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس پر دباؤ ڈالنا ضروری ہے اس مقصد کے لئے اتوار کو تھانہ لوئ بھیر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھرپور شرکت کر کے فرزند پوٹھوار چوہدری محسن فاروق کے ساتھ اپنی محبت کا ثبوت دیں ساجد محمود جنجوعہ نے کہا کہ کچھ لوگ اس مظاہرہ کے حوالے سے غلط پوسٹ لگا رہے ہیں کہ مظاہرہ ملتوی ہو گیا ہے اس قسم کی پوسٹوں میں کوئی صداقت نہیں
ایسے سازشی کردار وں کو جلد بےنقاب کروں گا مظاہرہ ہو گا اور ضرور ہو گا

یاد رہئے محسن فاروق ملکی سطح کے مایہ ناز والی بال کے کھلاڑی تھے جن کچھ دن قبل بحریہ ٹاون میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا اور اب پولیس اسے ایک حادثے کا نام دینا چاہ رہی جبکہ محسن فاروق کے نماز جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ اندرون اور بیرون ملک ان کے لاکھوں چاہنے والوں نے محسن فاورق کے قتل پر سوشل میڈیا پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں