98

آرمی چیف کی مدت ملازمت کے لئے سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

آج سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔عدالت مذکورہ کیس کا مختصر فیصلہ آج دوپہر سنائے گی۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر سپریم کورٹ نے مشروط رضامندی ظاہر کر دی۔اسی حوالے سینئیر صحافی کامران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ مبارک ہو بحران ٹل گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں