133

ایک ماہ میں ساڑھے پانچ لاکھ ریال پاکستانیوں کو دلوائے قونصلیٹ جدہ

جدہ (ملک تصور)گزشتہ ایک ماہ 326,716 ریال مختلف حادثات میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی دیت اور 251,834لییر تنخواہ کی مد میں عدالت کے زریعے کیس جیت کر مزدورں اور فوت ہونے والوں کے لواحقین تک رقم پہنچائی ہے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید کی پریس کانفرنس ۔

قونصلر جنرل خالد مجید نے قونصلیٹ کا چارج سنبھالنے کے بعد گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے وائس قونصلر جنرل شائق بھٹو اور پریس قونصلر ارشد منیر کے ہمرہ پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے گزشتہ ماہ 13,813 مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جاری کئیے ہیں اور ایمر جنسی کی حالت میں جانے والوں کو 2,278 پاسپورٹ مہر ہیں لگا کر دی ہیں اور اس ماہ 2,483 کی قریب لوگوں مختلف کاموں کے سلسلہ میں قونصلیٹ آئے ہیں اور شناختی گم شدہ یا رینو کی مدد میں 3,493 شناختی کارڈ جاری کئیے ہیں اور پاکستان جانے والوں سعودیوں کو 244 ویزے بھی جاری کئیے ہیں اور 177 او پی ایف کارڈ بنے ہیں اورمختلف سٹام پیپر لیٹر کی مد میں تصدیق 158 لیٹر جاری کئیے ہیں اور جیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ہماری ٹیم نے 16 مرتبہ جیل کا دوراہ کیا ہے اور 61 قیدیوں کو رہائی دلائی ہے اور 154 فوت شدگان کے جنازے پاکستان بھجنے میں سفری اور ڈاکومنٹ میں ہم نے انکی مدد کی ہے اور اس وقت مختلف مد میں جیلوں میں قید اور تنخواہوں سے محروم 133 بندوں کے کیس عدالتوں میں لڑ رہیں اور قونصلیٹ کی جانب سے وکیل فراہم کئیے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہاکے گزشتہ ایک ماہ کی ہمارے قونصلیٹ کی کارکردگی بہت اچھی رہی جو تمام ملازمین یعنی ہماری ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور انشاء اللہ یہ کارکردگی تسلسل سے جاری رکھیں گیے اور کیمونٹی کے مسائل حل کرتے رہیں گیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں