وزیراعظم کے مشیر خصوصی اور ایک وفاقی وزیر کے بارے میں دو انتہائی قریب اور اہم ممالک نے وزیراعظم پاکستان اور حکومت پاکستان سے باقاعدہ درخواست کر دی کہ ان کا کردار کم کیا جائے ان میں سے ایک وفاقی وزیر نے حامد میر کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں کہا تھا کہ وہ سرعام کہتے ہیں وہ ایران کے لئے لابنگ کرتے ہیں ۔۔۔۔ ممالک کا دعویٰ ہے یہ دو اشخاص عمران خان کو ان کے بارے میں منفی اور گمراہ کن فیڈ بیک دیتے ہیں وہیں پاکستان میں بیٹھ کر اعلیٰ عہدوں پر براہ راست ایسے اشخاص کو لا رہے ہیں جو ایران کے مفادات کی جنگ لڑینگے ۔۔۔
اہم دوست ممالک نے حکومت پاکستان سے کہا ہے اگر ایسے اشخاص کا کردار حکومت میں کم نا کیا جا سکا تو پھر ہماری کسی بھی فورم پر معاونت سے آپ نا ہی سمجھیں ۔۔ یاد رہے گوادر میں ایک بہت بڑا اہم منصوبہ ان دو اشخاص کی وجہ سے مسلسل رکاوٹ کا شکار ہے جس میں پیش رفت نہیں ہو رہی ۔۔۔ ان دو اہم شخصیات کے بارے حکومت پاکستان کو مختلف ذرائع سے پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے کہ وہ غیر ملکی دوروں کے دوران ملک دشمن مہروں کے نمائندوں سے خفیہ ملاقاتیں کر چکے ہیں ۔۔ اب دیکھنا یہ کہ حکومت سطح پر کی گئی دوست ممالک کی درخواست ، ملکی مفادات ، وزیراعظم عمران خان کے لئے اہم ہیں یا اپنے سے تیس سالہ دوست کی دوستی جس کے لئے پہلے ہی عمران خان کو ایک دو مواقع پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ۔۔
