102

سعودی مجلس شوری نے پاکستان کے ساتھ ایکسپورٹس کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کے مسودے کے حق میں فیصلہ دیدیا

پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ سعودی مجلس شوری نے پاکستان کے ساتھ اسپورٹس کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کے مسودے کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ سعودی کابینہ اس کی حتمی منظوری دے گی۔
مجلس شوریٰ کا اجلاس منگل کو ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر متعدد موضوعات پر بحث اور پھر مجوزہ مسودوں پر ووٹنگ ہوئی۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایک عرصے سے اسپورٹس کے شعبے میں وسیع البنیاد معاہدے کے لیے مذاکرات چل رہے تھے۔ فریقین کے درمیان معاہدے کا مسودہ مجلس شوریٰ میں پیش کیا گیا۔ ارکان شوریٰ نے بحث کے بعد پاکستان کے ساتھ اسپورٹس کے شعبے میں مجوزہ معاہدے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں