138

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر ملک منظور اعوان کی جانب سے ن لیگ جاپان کے سنئیر نائب صدر ملک یونس کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام

جدہ ( ملک تصور )مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر ملک منظور اعوان کی جانب سے ن لیگ جاپان کے سنئیر نائب صدر ملک یونس کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام گیا جس میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے اراکین اور کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

مسلم لیگ ن جاپان کے سنئیر نائب صدر ملک یونس اعوان جو عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب آئے ہوئے ہیں انکے اعزاز میں ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ملک منظور نے انھیں عمرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کے حکومت ہمارے قائدہ میاں محمد نواز شریف کی صحت پے سیاست بند کرے انکی صحت بہت زیادہ خراب ہے انکا نام فعل فور اے سی ایل سے نکالا جائے اور علاج کے لیے انھیں باہر جانے دیا جائے ہم اوور سیز دعا گو ہیں اپنے قائد کی صحت کے لیے اللہ پاک جلد صحت یاب کریں اللہ نہ کرے اگر میاں صاحب کو کچھ ہوا تو اسکی تمام تر زمہ دار حکومت پرہو گی پاکستان کے حالات پہلے ہی اس وقت بہت خراب ہیں اور اسی صورت میں اگر اللہ نہ کرے کچھ ہوا تو اسکی بھی تمام تر زمہ داری عمران خان اور اسکے حورایوں پر اور ہم اوورسیز چاہے دنیا کے جس کونے میں بھی اپنے قائد پر جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہماری جماعت اور ہم مزید منظم ہو رہے ہیں اس وقت اوورسیز میں ڈنر سے ملک یونس اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کے میں سب سے پہلے شکریہ ادا کرتا ہوں ملک منظور اور مسلم لیگ ن سعودی عرب کے ساتھیوں کا کے میرے اعزاز میں اتنا پر تکلف ڈنر رکھا اور سب ملنے آئے میں انہوں نے مزید کہا کی عمران خان حکومت اس وقت مکمل ناکام ہو چکی ہے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری زور پکڑ رہی ہے اور غریب دن بدن غریب تر ہوتا جا رہا ہے عوام کا اب جاگنا ہو گا اور حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں مولانا فضل الرحمان کی ہم اخلاقی حمایت کرتے ہیں وہ عمران خان کو گھر بھج کر واپس جائیں گیے اور آپ لوگ جو سعودی عرب میں ہیں آپ سب جب مکہ یا مدینہ جائیں تو ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف صاحب کی صحت یا بی کے لیے خصوصی دعا کریں اللہ پاک میاں صاحب کو صحت دیں اس وقت انکو زیادہ سے دعا کی ضرورت ہے ڈنر سے معروف بزنس مین رانا راضون ، رانا عدنان ، رانا شوکت ، عرفان سدرہ اور ذوہیب کھوکھر نے بھی خطاب کیا اور آخر میں میاں صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں