129

پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام اقبال ڈے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام

جدہ (ملک تصور) پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام اقبال ڈے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس کی صدارت جدہ سٹی کے صدر قیصر جاوید قریشی نے کی اور تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام صدر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب قاضی الیاس اور ہیڈ مینجمنٹ کمیٹی سعودی عرب میاں احمد بشیر تھے پروگرام کی نظامت انفارمیشن سیکرٹری جدہ سٹی رضوان انور وڑائچ نے کی. پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت عاصم اعوان نے حاصل کی. پھر نعت رسول مقبول کا ہدیہ سلمان لیاقت خان نے پیش کیا. سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے جنرل سیکرٹری ملک لیاقت علی خان نے آپ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آنے والے معززین کو ویلکم کہا اس کے پروفیسر حسین احمد اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سعودی عرب چوہدری ظہیر احمد نے علامہ محمد اقبال کی شاعری کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے پر زور دیا. سید جبران نے اقبال کی شاعری سے لوگوں کو محظوظ کیا. اس کے بعد فنانس سیکرٹری سعودی عرب اسماعیل رضا نے آپنے خیالات کا اظہار کیا. اور پھر چوہدری منیر احمد نے پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کی ٹیم کو کامیاب پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کی. محفل کو چار چاند پاکستان تحریک انصاف مکہ سٹی کے سابقہ صدر اور ممبر مینجمنٹ کمیٹی انجینئر ریاض شاہین آفریدی کی تقریر نے لگائے. ہیڈ مینجمنٹ کمیٹی اور سابقہ صدر پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی میاں احمد بشیر نے عمران خان کی امن، محبت اور عوام دوست سوچ کو خراج تحسین پیش کیا. اس کے بعد قائم مقام صدر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب اور مجفل کے مہمانِ خصوصی قاضی الیاس نے آپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کو ایک پیج پر لے کر آنا ہے اس کے لیے چاہے مجھےکوئی بھی قربانی دینی پڑے میں تیار ہو. اور آخر میں پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے صدر قیصر جاوید قریشی نے آنے والے تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا اور سب کو یقین دلایا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز ایک پیج پر لے کر آئیں گے اور جدہ ٹیم کو کامیاب پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کی. اس کے علاوہ پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب چیپٹر کے جنرل سیکرٹری خواجہ حماد، سیکرٹری خواتین ثناء شعیب، سیکرٹری یوتھ سید حیدر علی خان، سینئر نائب صدر جدہ سٹی طارق ندیم،فنانس سیکرٹری جدہ سٹی شعیب الطاف، سیکرٹری خواتین جدہ سٹی سارا قمر، یوتھ سیکرٹری جدہ سٹی یاسمین اعجاز، ملک جہانزیب اور مہر اعجاز احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی. تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں