110

یلیٹ کلب سعودی عرب نے کنیکٹڈ وومین کو سعودی عرب میں پہلی بار متعارف کرانے کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

یلیٹ کلب سعودی عرب نے کنیکٹڈ وومین کو سعودی عرب میں پہلی بار متعارف کرانے کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
‎کنیکٹڈ وومین ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو کاروباری اور ملازمت پیشہ خواتین کی رہ نمائ اور انكوبین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے سے روابط قائم کرنے میں مدد کرتی ہے تاکہ وہ اپنے کاروباری اہداف حاصل کر سکیں۔ورکشاپ کا اہتمام ایلیٹ کلب کی بانی جویریہ اسد نے اپنے کلب کی سینئر رکن صبا ادریس اور شازیہ علی کےساتھ کیا۔ ورکشاپ میں بڑی تعداد میں مختلف ملکوں کی خواتین نےشركت كی جن میں فلپائن ، نائیجیریا ، پاکستان ، ہندوستان ، سری لنکا ، اردن رشیا، لبنان وغیرہ شامل ہیں۔
‎ورکشاپ کا ایجنڈا کچھ معلوماتی پریزنٹیشنز پر مشتمل تھا جن میں گھریلو خواتین کو گھربیٹھے كسی پیشے سے منسلک ہونے اور کاروباری خواتین کواپنےکام کو مزید ترویج دینے کے کچھ بین الاقوامی اصول شامل تھے۔
‎جویریہ اسد نے مہمانوں کا استقبال کرنے کے بعد تنظیم اور اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں ایک تعارفی پریزنٹیشن دی، بعدازاں انہوں نے بتایا کہ ہم اپنی زندگی کو بامقصد بنانے کے لئے اپنے شوق کو اپنا کیریئر منتخب کرسکتے ہیں۔
‎صبا ادریس نے کچھ محدود وسائل کے ساتھ گھریلو پیمانے پر کاروبار کو شروع کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں کچھ رہنما اصول بیان کیے۔ شازیہ علی نے کمیونٹی سے منسلک ہونے کے لئے مارکیٹنگ کی اہمیت کی وضاحت کی۔ مہمان مقرر نمیرہ محسن نے اپنی تقریر میں کہا کہ خواتین مردوں كے مقابلے میں کئ زیادہ مرکوز سوچ کی مالک ہوتی ہیں اور اپنےاہداف كو حاصل کرنےکےلئے بہت سنجیدگی اور بھرپور لگن کے ساتھ کام کرتی ہیں۔
‎بعد میں مہمانوں کے ساتھ بات چیت کے لئے ایک نشست رکھی گئ جس میں کلب میمبرز زہرہ زاہد، غزالہ اسامہ اور شفق عمران شامل تھیں۔ نشست کا موضوع کمیونٹیز کے باہمی روابط پر مشتمل تھا۔ تمام مہمانوں نے نشست میں بھرپور حصہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو بہت سراہا۔آخر میں ورک شاپ میں شریک تمام خواتین کو اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گۓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں