124

قونصلر جنرل جدہ خالد مجید کا کشمیر جموں و کشمیر کیمونٹی اوورسیز سعودی عرب سے خطاب

کشمیری بھائیوں کے حقوق اور آزادی کے لیے حکومت پاکستان تمام تر اخلاقی و سفارتی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسلۂ حل کروایا جائے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید کا کشمیر جموں و کشمیر کیمونٹی اوورسیز سعودی عرب سے خطاب ۔
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیر جموں و کشمیر کیمونٹی اوورسیز سعودی عرب کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت جے کے سی او کے چئیرمین سردار اشفاق نے کی جبکہ مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد تھے تقریب سے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلےکواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے خواہشات کے مطابق حل کیا جائے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے کے ہم کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھیں گیے اور جلد آو آئی سی میں کشمیر کے حوالے سے میٹنگ بلائی جایے گئ اور انڈیا کے جو 5اگست کو کشمیر کی حثیت ختم کرنے کے حوالے سے کالا قانون پاس کیا ہے کشمیری عوام اس کو نہیں مانتی اور کشمیری براداری پاکستان سے اس قدر محبت کرتی ہے کہ وہ اپنے جنازے بھی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں جس قدر کشمیری عوام پاکستان سے اور پاکستانی عوام سے محبت کرتی ہے پاکستانی عوام بھی اسی طرح کشمیری بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان نے کشمیر کی حکومت کا خود مختار اور آزاد بنایا ہوا وہ کشمیر حکومت اور کشمیری سماجی شخصیات بھی اس وقت کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں ہوئے ہیں انشاء اللہ جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔ تقریب سے کشمیر جموں و کشمیر کیمونٹی کے چئیرمین سردار اشفاق ،جنرل سیکرٹری سردار وقاص عنائت ،سنئیر وائس چئیرمین خورشید احمد متیال ،وائس چئیرمین انجنئیر عارف ،چوہدرئ خالد گجر، راجہ شمعروز اور سردار مہتاب نے بھی اپنے خطابات میں کہا کے کشمیریوں کی حمایت پر ہم پاک فوج حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا کشمیریوں کے ساتھ دینے اور ان کے لیے آواز بلند کرنے پے خصوصی شکریہ ادا کیا اور جموں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی نشاندہی کی اور اس بات کو واضح کیا جموں کشمیر ہو یا آزازد کشمیر کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور ہر جگہ ہم پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں اور پاکستانی حکومت کو بھی چاہے کشمیر عوام کے ساتھ پہلے سے بڑھ کر تعاون کرے ہم کشمیری وفادار قوم ہیں غدار نہیں اور انڈیا فوج جموں کشمیر میں ایک دن کرفیو ہٹائے وہ بھئ ہمارے بھائی پاکستان کے ساتھ ہئں اور تقریب کے آخر جموں کشمیر میں شہد ہونے والے مسلمان بھائیوں اور کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گی اور تقریب میں وائس قونصلر جنرل شائق بھٹو پریس قونصلیر ارشد منیر سمیت تمام شریک مہمانوں کا آخر میں کشمیر جموں کشمیر کمیٹی اوورسیز کے چئیرمین سردار اشفاق نے خصوصی شکریہ بھی ادا کیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں