104

پاکستانی سفیر کی جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے اہم ملاقات ۔

جدہ (ملک تصور ) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی.
ملاقات میں باہمی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

سفیر نے کشمیر کے مسئلے سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا.
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کے عوام اسلامی تعاون تنظیم کے تعاون پر مشکور ہیں.

ڈاکٹر یوسف نے کشمیر کے تنازعے پر او آئی سی کے موقف کو دھرایا اور کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔اور یہ خطے میں پائیدار امن کے لئے ضروری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں