anp 109

دارلحکومت ریاض میں عوامی نیشنل پارٹی کے سائے تلے ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس کا صدارت عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے ڈاکٹر سید مزمل شاہ نے کی اور سٹیج کی خدمات مرکزی جنرل سکریٹری عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب نے انجام دیئے

دارلحکومت ریاض میں عوامی نیشنل پارٹی کے سائے تلے ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس کا صدارت عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے ڈاکٹر سید مزمل شاہ نے کی اور سٹیج کی خدمات مرکزی جنرل سکریٹری عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب نے انجام دیئے
رہنما عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر مرحوم/ گل زمین خان کی پہلی برسی نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر مزمل شاہ نے کہا ہے کہ گل زمین خان جیسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہے. جن کے وفات سے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پارٹی کو نقصان پہنچا.اس پروگرام میں عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی شرکت یقینی تھی مگر پاکستان میں آزادی مارچ کی وجہ سے وہ شرکت نہ کر پائے اور اپنے ویڈیو پیغام میں مرحوم صدر کے لئے تاریخی الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اگر گل زمین سید جیسے دس ورکر پاکستان میں پارٹی ہو تو پختونخوا میں پارٹی دن دگنی رات چوگنی ترقی کر سکتی ہے. انھوں نے سعودی عرب کے تمام ورکر کو ان کے راستے پر چلنے کے لیے کہا.
اس پروگرام میں پاکستان دیر بالا کے ضلعی صدر راجہ امیر زمان جو کہ اس پروگرام کا مہمان خصوصی بھی تھے ۔ مرحوم صدر کے سیاسی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔
اور جاینٹ سیکرٹری ضلع دیر پایاں نعیم جان نے خصوصی طور پر شرکت کی. اور مرحوم کے سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
پروگرام میں دمام ریجن کے صدر ملک سید زمان ،صدر ریاض ریجن حبیب یونس ، س نائب صدر انعام خان، نائب صدر حیات محمد خان ، میر امجد علی اور ظہور احمد خان نے اپنے اپنے تقریروں میں مرحوم صدر گل زمین خان کے سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کئے ۔ ان کے علاوہ ضلعی صوبائی عہداروں اور سعودی عرب کے کھونے کھونے سے کارکنان نے شرکت کی۔
ختم قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
مرحوم کی زندگی پر ایک مبنی ایک ڈوکومینٹری بھی پیش کی گئی ۔
اور تمام مہمانوں کیلئے کھانے کا بندوبست بھی کیا گیا تھا ۔
.پروگرام کے آخر میں ہزاروں افراد نے ان کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں