109

سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نزیر احمد جٹ کےعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نزیر احمد جٹ کےعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

ڈنر کے موقع پر سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد نے سابق ایم این اے چوہدری نزیر جٹ کے بحیثیت ایم این کرئے گے حلقے میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور ملکی سیاسی و معاشی اور دھرنے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کے اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں دھرنا کی ضرورت نہیں تھی اب ہمیں دھرنا کو مذاکرات کے زریعے ختم کرنا چاہے اور سب کو ملکر پاکستانی کی معاشی ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدو جہد کرنی چاہے ڈنر کے دوران چوہدری نزیر جٹ کا کہنا تھا کے میں اپنے دور میں اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں میں آج بھی چیلنج کرتا ہوں جتنے کام میں نے کروائے تھے اتنے پورے پنجاب کے کیسی ایم این اے نے نہیں کروائے اور میں نے سرکاری خزانے کو بھی نہیں دیکھا لاکھوں کے کام اپنی عوام کی خدمت کی خاطر اپنے جیب سے کئیے ہیں اور کرتا رہوں گا ہمارے ملک میں دھرنے والی سیاست اور دھرنا کلچر ختم ہونا چاہے عوام کے کام اور ترقی پر ہمیں توجہ دینی چاہے اس وقت پی ٹی آئی جمہوری روایات کے مطابق ملک کے نظام کو چلا رہی ہے جس میں عدل و انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے علاوہ ملک کو ترقی کی جانب بھی لیکر جا رہے ہیں اور پی ٹی آئی نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا وہ اس پر تیزی کے ساتھ گامزن ہے اور لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کو اقوام عالم کے ترقی یافتہ ممالک کہ صف میں کھڑا کرنا ہے اور قوم کو ایک عظیم قوم بنانا ہے اس موقع پر پاک میڈیا کے صدر نورالحسن گجر معروف ،کاروباری و سماجی شخصیت اکرم سندھو ،چوہدری اکرم فیض ، میاں الطاف اور دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں