96

پاکستان تحریک ڈیلی اپ ڈیٹ

4 نومبر 2019

1. سال 2019 کیلئے لاہور کو دنیا کے 66 ‘یونیسکو تخلیقی شہروں’ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

2. وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر 1245 پاکستانی قیدی سعودی قید خانوں سے آزاد۔

3. حکومت پنجاب کی جانب سے گھریلو ملازمین کے اندراج کیلئے موبائل ایپلیکیشن کا اجراء۔

4. ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایل این جی کی پہلی پرائیویٹ کھیپ ممکنہ طور پر مہینے کے اختتام پر پاکستان پہنچے گی۔

5. ملک بھر میں نوجوانوں کو سماجی و معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے پرائم منسٹر یوتھ افیئرز پروگرام اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کے تحت “سکل فار آل” پروگرام کے اجراء کی منصوبہ بندی۔

6. پاکستانی مصنوعات کی برآمد کے فروغ کیلئے 35 پاکستانی کمپنیاں شنگھائی میں منعقدہ چائنہ امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گی۔

7. عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کا حکومت پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کی افادیت کا اعتراف۔ سال 2019 کی فچ ریٹنگ کے مطابق پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی اور بیرونی قرضوں پر انحصار کم کرتے ہوئے پائیدار ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

8. پنجاب حکومت کا پٹواریوں کی جگہ ویلیج افسران کی تعیناتی کا فیصلہ جس کے لئے جدید تربیت کے بعد قابلیت کے حامل نوجوانوں کو مقرر کیا جائے گا۔

9. نصاب کی تیاری، ٹرینرز اور ٹرینیز کی تربیت اور بیوٹیشنز اور ٹیلرنگ کے شعبوں میں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کی فراہمی کیلئے ٹیوٹا پنجاب اور پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط۔

10. گزشتہ برس کے 106 ارب کے مقابلے میں منصوبہ بندی کمیشن کی انہی منصوبوں کیلئے 257 ارب کے اجراء کی منظوری۔

احمد جواد
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں