135

پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کیلئے براہ راست ریگولر پروازوں کا آغاز کردیا.

پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کیلئے براہ راست ریگولر پروازوں کا آغاز کردیا.

آج پی آئ اے کی پہلی فلائٹ پی کے 767 کوئٹہ سے 141 عمرہ زائرین کو لے کر جدہ پہنچی. جدہ ائیر پورٹ پر پاکستان قونصلیٹ کے افسران, محمد حسن قونصل اور پریس قونصلر محمد ارشد منیر نے مسافروں کا استقبال کیا. اس موقع پر پی آئی اے کے کنٹری منیجر ارشد درانی بھی موجود تھے. یہ کوئٹہ سے پی آئی اے کی پہلی ریگولر پرواز تھی. مسافروں نے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے وہ عمرہ کیلئے سعودی عرب بذریعہ کراچی آتے تھے, لیکن اس پرواز کے آغاز کے بعد انکے پیسے اور وقت دونوں کی بچت ہوگی. انھوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انکی توجہ سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ھے. ارشد درانی نے بتایا کہ ہر ہفتہ دو فلائٹس, منگل اور ہفتہ کے دن, کوئٹہ سے جدہ جائیں گی. کوئٹہ سے جدہ کی پروازوں کے آغاز سے اب پاکستان سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 42 ہوجائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں