136

‎قرآن انڈرسٹینڈنگ پروگرام الریاض کی جانب سے ایک پروقار فیملی تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

‎قرآن انڈرسٹینڈنگ پروگرام الریاض کی جانب سے ایک پروقار فیملی تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کورس کے روح رواں محمد تنویر کا کہنا تھا کہ اس کورس کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے قرآن کی تعلیم کو ہر گھر پہچانا ہے۔ دوران تقریب قرآن انڈرسٹینڈنگ پروگرام کے مختلف پہلو زیر غور لائے گئے جس میں سابقہ کلاسوں اور طالب علموں کی تفاصیل اور آئندہ شروع ہونے والی کلاسوں کے بارے میں تمام ممبران کو آگاہ کیا۔ پچھلے سال کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئیے قرآن سیکھیے کورس اوّل میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور الحمدللّٰہ اوّل سے لے کر آخر تک تمام لوگوں نے بڑی توجہ اور دل جوئی کے ساتھ قرآن سیکھا۔ اس کے علاوہ قرآن کورس حصہ دوئم کے مقاصد اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ قرآن پروگرام کے چیف ایکزیکٹو محمد تنویر کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد بیس گھنٹوں میں قرآن کے پچاس فیصد الفاظ سیکھانا ہے، یہ پروگرام کسی بھی تعصب سے پاک ہے اور اس کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کو قرآن سیکھانا ہے۔ آئندہ لاح عمل کے تحت یہ پروگرام مختلف سکولوں میں بھی منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار بھی اس سے مستفید ہو سکیں، اس کے علاوہ خواتین کے لیے بھی کلاسس شروع کی جا رہی ہیں۔ اساتذہ کے بارے میں بات کرتے ہوے بتایا کہ اس کورس میں جوک تر جوک لوگوں کی شمولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے اساتذہ کو بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ آئیے قرآن سیکھیئے پروگرام انشاءاللہ تمام امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس دوران اساتذہ اکرام اور کلاس مینجرز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، اس دوران بچوں کے لیے خصوصی کھیل ترتیب دیے گیے اور جیتنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں