206

پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کے سابقہ ایم سیز اور سابقہ باڈیز نے حالیہ پارٹی نامزدگیوں اور موجودہ انتخابی نظام کو مسترد کردیا۔ سیف اللہ نیازی سمیت اعلیٰ قیادت سے نظر ثانی کی اپیل۔ قرارداد منظور

پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کے سابقہ ایم سیز اور سابقہ باڈیز نے حالیہ پارٹی نامزدگیوں اور موجودہ انتخابی نظام کو مسترد کردیا۔ سیف اللہ نیازی سمیت اعلیٰ قیادت سے نظر ثانی کی اپیل۔ قرارداد منظور


گزشتہ شام ریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کے سابقہ باڈیز اور ایم سیز کا ایک اجلاس منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں پارٹی کے سینئیر کارکنان سمیت سابقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خلیجی ممالک میں پارٹی کے حالیہ انتخابات کے نام پر نامزدگیوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئ۔ اور ایک متفقہ قرارداد بھی منظور ہوئ جسمیں پارٹی کے اعلیٰ قیادت خصوصی طور پر سیف اللہ نیازی سے حالیہ فیصلوں پر نظر ثانی کی اپیل کی گئ۔ اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئ جو قیادت سے رابطے کرے گی اور اگر کارکنان کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا تو کارکنان مسقبل کے لئے لائحہ عمل خود طے کریں گے۔ اجلاس میں باقاعدہ طور پر موجودہ انتخابی نظام کو مسترد کردیا گیا، جسمیں سابقہ انتخابی نظام کے مقابلے میں پارٹی کی ممبرشپ میں 96 فیصد کمی ہوئ۔ میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئ، صرف من پسند افراد کو آگے لانے کے لئے بائ لاز بنائے گئے۔
اجلاس میں پارٹی قیادت سے خلیجی ممالک کے لئے ایک ایسے نمائندے کی ضرورت پر زور دیا گیا جو یہاں کے کارکنان کے مزاج اور مسائل کو سمجھ سکتا ہو۔
اجلاس میں پی ٹی آئی سعودی عرب کے سابقہ الیکشن کمیشن کے چئیرمین اور ممبر احمد رضا علوی، سلمان شاہد، سابقہ ریجنل باڈی کے ممبران ، عبدالقیوم خان، عبدالحکیم خان، شفیع خان، ریاض کے سابقہ صدر بخت شیر علی خان، سابقہ وینگز اور یونٹس کے صدور سمیت سینئیر کارکنان نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں