179

گوجرخان کے تاجر حکومت کے ساتھ کھڑے ہوگئے ملک گیر ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

گوجرخان (عامر وزیر ملک) گوجرخان کی تاجر تنظیموں نے آل پاکستان تاجر اتحاد کی اپیل مسترد کرتے ہوئے دو روزہ ملک گیر ہڑتال سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کر دیا.

شہر بھر کے تمام کاروباری مراکز کھلے ہوئے ہیں. تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تاجر وں نے حکومت کی طرف سے ٹیکسوں میں اضافہ کے خلاف مطالبات تسلیم نہ کرنے پر بجٹ کے بعد سے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے. اسی سلسلے میں 29 اور 30 اکتوبر کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا جسے گوجرخان کے تاجروں نے مسترد کرتے ہوئے اپنی مرکزی تنظیم پر عدم اعتماد اور حکومتی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دکانیں بند کرنے سے انکار کر دیا. ان کا کہنا ہے کہ ہڑتال کسی مسلہ کا حل نہیں بات چیت کے ذریعے معاملہ حل ہونا چاہیے جبکہ دوسری طرف پاکستان بھر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تاجروں کی ہڑتال جاری ہے. کلر سیداں میں بھی مکمل طور پر کاروباری مراکز بند ہیں
گوجرخان میں ہڑتال کال مسترد ہونے پر عوامی حلقوں نے کہا کہ مقامی تاجروں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود. تحریک انصاف حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں