131

جدہ ( ملک تصور) راولپنڈی ٹائمز پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی جانب سے پاک میڈیا گروپ کے اراکین اور سعودی میڈیا پرسن کے اعزاز میں ڈنر اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک میڈیا ،سعودی میڈیا کے اراکین سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

جدہ ( ملک تصور) راولپنڈی ٹائمز پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی جانب سے پاک میڈیا گروپ کے اراکین اور سعودی میڈیا پرسن کے اعزاز میں ڈنر اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک میڈیا ،سعودی میڈیا کے اراکین سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور پاک سعودی میڈیا کے اعزاز میں تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کونصلیٹ کے وائس کونصلر جنرل شائق بھٹو تھے جبکہ تقریب کی صدارت سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد نے کی تقریب سے پاک میڈیا کے ایگزیکٹو ممبر عدیل ریاض کھوکھر نے سعودی میڈیا پرسن اور مہمانوں کو پاک میڈیا گروپ کی جانب سے ویلکم کیا اور پاک میڈیا گروپ کا تعارف کرایا تقریب کے مہمان خصوصی وائس کونصلر شائق بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کے سعودیہ عرب کے ساتھ ہمارا تعلق بھائیوں جیسا ہے اور آج پاک میڈیا اور سعودی میڈیا کو ایک ساتھ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی پاکستانی میڈیا اور سعودی میڈیا کے آپس میں تعلقات قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے کیوں کے سعودیہ کے ساتھ ہمارے تجارتی اور کاروباری روابط ہیں اور لاکھوں پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں میں سعودی میڈیا خاص طور پر انٹر نیشنل میڈیا پرسن سے درخواست کرتا ہوں اس وقت کشمیر جو بھارتی مظالم جاری ہے اس کے خلاف لکھا جائے اور عالمی دنیا کو بھارت کا مکرو چہرہ دیکھا جائے تین ماہ ہونے کو ہیں ہمارے کشمیری بھائی بھوک سے تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار رہے ہیں انکے پاس نہ گھروں میں راشن پانی ہے اور نہ ہی ادویات جبکہ بھارتی ظالم حکومت کرفیو لگاے ہوئی ہے عالمی دنیا خاص طور پر انسانئ حقوق کی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہے اسکا اور کشمیر کا مسلۂ عالمی برادری کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے تقریب کے صدر سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے اپنے خطاب میں کہا کے ہم خدام الحرمین شریفین شاہ سلیمان اور محمد بن سلیمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کے سعودیہ عرب میں لاکھوں پاکستانی کو روزگار فراہم کئیے ہوئے ہیں اور میں سعودی میڈیا سے درخواست کروں گا کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور سوشل میڈیا پر کشمیری بھائیوں کے حق میں زیادہ سے زیادہ پوسٹ لگائے اور شئیر کریں تاکہ دنیا کو پتہ چل سکے کشمیر میں کیا ظلم ہو رہا ہے تقریب سے پاک سعودی میڈیا پرسن المنصورنظام الدين الأستاذة غادة ، الشاطبي ، الأستاذة منال الدرويش ،ڈاکٹر عاتكة ملا نے کہا کے ہم سعودی عرب میں پاکستانی میڈیا بھائیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے اور جس طرح ملکی سطح پر ہمارے بھائ بندی والے تعلقات ہیں پاکستان سے اسی طرح میڈیا پرسن بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور تعلق بنائیں گیے تقریب سے پاکستان کونصلیٹ کے پریس کونصلر ارشد منیر نے پاک سعودی میڈیا تعلقات مزید بہتر اور مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر بات کی تقریب سے پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں ، پی پی پی کے صدر چوہدری تصور ،ذوالفقار گجر ،محمد اکرم ،محمد رفیق، خالد گجر ‘امتیاز قریشی ‘پاکستان سے آئے مہمان چوہدری شفع اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ تقریب آخر میں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چئیرمین خالد رشید ،اور پاک میڈیا گروپ کے صدر نورالحسن گجرنے تمام مہمانوں اور سعودی میڈیا اراکین کا تقریب میں شرکت پر۔ شکریہ ادا کیا اور تقریب کے بہترین انتظامات پر چئیرمین پاک میڈیا فورم خدیجہ ملک اور فہد رفیق کھوکھر عدیل احمد سٹیج سیکرٹری میاں محی الدین ادریس احمد اور پاک میڈیا کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں