145

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا باقاعدہ اجلاس۔

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا باقاعدہ اجلاس۔
پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا باقاعدہ اجلاس جدہ میں عقیل آرائیں کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قاضی الیاس(نائب صدر )، خواجہ حماد (جنرل سیکریٹری)، چوہدری ظہیر احمد (ایڈیشنل جنرل سیکریٹری)، فرخ رشید(سیکریٹری اطلاعات) اور اسماعیل رضا(فنانس سیکریٹری) نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے باہمی ہم آہنگی سے کام کرنے کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ عہدیداروں کا پارٹی آئین کی روشنی میں اختیارات اور ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا۔ سعودی عرب میں پارٹی ممبر شپ بڑھانے، دوسرے شہروں کی تنظیم سازی کے علاوہ کمیونٹی مسائل حل کرنے کے لئے لائحہ عمل کے موضوع زیربحث آئے۔ ایگزیکٹو باڈی کا آئندہ اجلاس 7 نومبر کو طے پایا۔
فرخ رشید
سیکریٹری اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں