145

سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان کی زیر صدارت نیشنل گیمز کی ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس۔

سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان کی زیر صدارت نیشنل گیمز کی ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس۔

اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن اور کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عاقل شاہ کی شرکت۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایم پی ایز، ڈپٹی کمشنر پشاور،ایس ایس پی آپریشن سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے سربراہان ، سیکرٹری سیاحت کامران رحمان اور ڈی جی سپورٹس بھی شریک۔

ڈی جی سپورٹس نے اجلاس میں نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

پشاور: اجلاس میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب 10 نومبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ۔

پشاور: اجلاس کو سیکورٹی اور ٹریفک منیجمنٹ پلان کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

پشاور: کھلاڑیوں کو رہائش سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

پشاور: سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تقریبا 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائینگے۔

پشاور: ایونٹ کے موقع پر کھلاڑیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 2ریسکیو 1122 موبائل ہسپتال موجود ہوں گے۔

پشاور: نیشنل گیمز سے دنیا کو مثبت اور امن کا پیغام دینگے ،عاطف خان۔

پشاور: پشاور کے علاوہ 5 دیگر شہروں میں بھی نیشنل گیمز کے مقابلے منعقد کئے جائینگے،عاطف خان

پشاور: نیشنل گیمز پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اور اس سال ایونٹ میں تقریبا 10 ہزار کھلاڑی حصہ رہے ہیں، عاطف خان۔

پشاور: نیشنل گیمز کے لئے محکمہ ریلیف، ریسکیو سمیت دیگر اداروں کی خدمات بھی لی جائیگی، عاطف خان

اجلاس کے بعد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے نیشنل گیمز کا مشعل سینئر وزیر عاطف خان کے حوالے کیا۔

پشاور: مشعل حوالہ کرنے کی تقریب سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی۔

پشاور: اس موقع پر ایم پی اے سمیرا شمس، شگفتہ ملک اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلی حکام سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں