140

پاکستان نے انڈیا کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا انڈین آرمی چیف نے اپنے جھوٹ سے فرار اختیار کر لی

پاکستان نے کہا ہے کہ انڈیا نے ابھی تک پاکستان کی اس پیش کش کا جواب نہیں دیا کہ انڈین میڈیا پاکستانی علاقے میں آ کر وہ جگہ دیکھ لے جس کو ٹارگٹ بنانے کا دعویٰ انڈین آرمی چیف نے کیا تھا۔
افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’انڈیا کے پاس اپنے آرمی چیف کا جھوٹا دعویٰ ثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں، اگر انڈینز دورہ نہیں کرنا چاہتے تو وہ ہمارے دفتر خارجہ سے ان جگہوں کی نشان دہی کر دیں جہاں کارروائی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔‘
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’منگل کو غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا کو ان جگہوں کو دورہ کرایا جائے گا۔‘
اس سے قبل پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹ میں کہا کہ ’انڈین ہائی کمیشن نے ابھی تک ڈی جی آئی ایس پی آر کی پیش کش کا جواب نہیں دیا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں