126

میاں نواز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہسپتال منتقل ۔۔۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو طبعیت خراب ہونے پر پیر رات گئے نیب لاہور کے دفتر سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے اردو نیوز کے نامہ نگار رائے شاہنواز کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کی گئی ایک مختصر پریس ریلیز میں صرف اتنا کہا گیا کہ ’نیب لاہور کی جانب سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو میڈیکل چیک اپ کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے”۔
نواز شریف کو جب سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تو مسلم لیگ ن کے کارکن ہسپتال کے باہر موجود تھے جنہوں نے پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے نواز شریف کو دیکھ کر نعرے بازی کی۔
اس موقع پر مسلم لیگ کارکنوں نے ٹائر جلا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں