340

ہوم ٹی وی کی پہلی سالگرہ، کامیابی کا ایک سال

کراچی (راولپنڈی ٹائمز، مانیٹرنگ ڈیسک) کامیابی کا پہلا سال مکمل کرنے پہ ہوم ٹی وی کو مبارکباد
ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں ہوم ٹی وی نے نئے رجحانات متعارف کروائے ہیں اور اس سلسلے میں پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ خصوصاً پروگرام دل کی بات ڈاکٹر لبنیٰ عکس کے ساتھ کی میزبان، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر لبنیٰ عکس کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے آج ہوم ٹی وی تیزی سے ترقی کرتا ہوا جدت کی منازل طے کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ ہوم ٹی وی ایک ویب ٹی وی ہے جو تیزی سے ڈیجیٹل میڈیا اور مقابلے کی فضاء میں اپنا مقام پیدا کر چکا ہے۔ اور چینل کی کامیابی میں سب سے زیادہ کردار اس کے پروگرام “دل کی بات ڈاکٹر لبنیٰ عکس کے ساتھ” کا ہے جس کی ہوسٹ، مصنف، افسانہ نگار، ناول نگار، اور ممتاز شاعرہ ڈاکٹر لبنیٰ عکس ہی ہیں۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے لکھاری شاہد کاظمی نے بھی ہوم ٹی وی کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اور ڈاکٹر لبنیٰ عکس کی چینل کے لیے خدمات کو خصوصی طور پہ سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوم ٹی وی کی ترقی میں اُن کا کردار ستاروں کے جھرمٹ میں چمکتے ہوئے چاند کی مانند ہے۔ خصوصی بات چیت میں ڈاکٹر لبنیٰ عکس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ادب اور ڈیجیٹل میڈیا کے نئے رجحانات پہ کام کرتی رہیں گی۔

ڈیجیٹیل میڈیا نئے دور میں تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے اور اس حوالے سے نت نئے رجحانات متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ ہوم ٹی وی اس سلسلے میں ہر اول دستے کے طور پہ سبقت لیے ہوئے ہے۔ جس کی قیادت شاعر اقبال سہوانی کر رہے ہیں، اقبال سہوانی ہوم ٹی وی کے سی ای او ہیں۔ اور نئے رجحانات متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہوم ٹی وی کی پوری ٹیم نے اس موقع پر چینل کے سی ای او اقبال سہوانی صاحب کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے یہ فورم فراہم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں