152

چکڑالی شریف گوجر خان کے با اثر پیر نے خاتون سے بائیس لاکھ روپے ہتھیا لئے مقدمہ درج

راولپنڈی (نمائندہ دیہات فوکس) چکڑالی شریف گوجر خان کے با اثر پیر نے خاتون سے بائیس لاکھ روپے ہتھیا لئے مقدمہ درج پیر روپوش ہو گیا متاثرہ خاتون کی اعلیٰ حکام سے داد رسی کی اپیل ملزم پیر کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں راولپنڈی کی رہائشی خاتون کی مدعیت میں تھانہ صادق آباد میں دو الگ مقدمات درک کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹاؤن ڈھوک کھبہ راولپنڈی کی رہائشی خاتون ثمینہ کھوکھر زوجہ شیر عالم نے تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں درج شکایت میں بتایا ہے کہ چکڑالی شریف گوجر خان کے پیزادہ فرخ عزیز سے ان کے خاندانی مراثم تھے پیر ازادہ فرخ نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے ضمن میں تقریباً بیس لاکھ روپے لے رکھے تھے میں نے جب اس رقم کے بارے میں اس سے دریافت کیا تو وہ قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا پھر اس نے بیس لاکھ کا چیک دیا جو باؤنس ہو گیا سائلہ ثمینہ کھوکھر نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ مذکورہ پیر نے اس سے گاڑی دلوانے کے لئے دو لاکھ روپے مزید بھی لے رکھے تھے ثمینہ کھوکھر کے مطابق اب اسے پیر زادہ فرخ کی جانب سے جان کا بھی خطرہ ہے اس نے اعلیٰ حکام سے دادرسی کا مطالبہ کیا ہے پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جب کہ با اثر پیرزادہ روپوش ہو چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں