34

بھارت جبر سے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا۔ پی ایف یو سی

مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ لوگوں پہ ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ

اسلام آباد (راولپنڈی ٹائمز) پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (اسلام آباد چیپٹر) نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 56 روز سے جاری کرفیو کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین پی ایف یو سی، پاکستان فرخ شہباز وڑائچ، مرکزی صدر پی ایف یو سی عمر عبد الرحمان جنجوعہ، صدر پی ایف یو سی اسلام آباد چیپٹر سید شاہد کاظمی اور جنرل سیکریٹری پی ایف یو سی اسلام آباد چیپٹر اسد محمود نے اپنے مذمتی بیانات میں کہا کہ مقبوضہ وادی کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مریضوں کے لیے شدید مشکلات ہیں۔ روزمرہ اشیاء کی فراہمی ممکن نہیں ہو پا رہی۔


چیئرمین پی ایف یو سی کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم و جبر کے ساتھ کشمیروں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔ آزادی کا سورج طلوع ہو کے رہے گا۔


مرکزی صدر پی ایف یو سی عمر عبد الرحمٰن جنجوعہ نے اس موقعے پہ اس عزم کا اعادہ کیا کہ لکھاریوں کو چاہیے کے وہ اپنے قلم کو کشمیروں کی زبان بنائیں۔ اور پوری دنیا میں کشمیر کی پکار پہنچائیں۔

پی ایف یو سی اسلام آباد چیٹر کے صدر شاہد کاظمی نے مذمتی بیان میں بھارت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور بھارت پہ دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیر کا مسلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے
مطابق حل ہونے میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے۔

پی ایف یو سی، اسلام آباد چیپٹر کے جنرل سیکریٹری اسد محمود نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر نہ صرف پاکستان کی شہہ رگ ہے بلکہ ہر پاکستانی کشمیریوں پہ ہونے والے ظلم کے خلاف ہر فورم پہ آواز بلند کرئے گا۔
مقبوضہ وادی میں بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور ہٹ دھرمی
کے ساتھ عالمی قراردادوں کے باوجود ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ، مستند لکھاریوں کی ایک نمائندہ تنظیم ہے، جو کہ لکھاریوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں