102

گوجرخان پولیس کا شاندار کارنامہ مغوی چوبیس گھنٹوں میں بازیاب

راولپنڈی
تھانہ گوجرخان پولیس نے اغوا ہونے والی مغویہ کو 24گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا ۔

اغوا کی واردات کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار۔
ایس پی صدر رائے مظہر اقبال

تھانہ گوجرخان میں مغویہ کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعیہ نے درخواست دی کہ دربار کاواں والی سرکار گوجرخان سے نامعلوم ملزمان نےاس کی بیٹی کو اغوا کرلیا ہے ۔

جس پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 612/19 بجرم 365B ت پ درج کیا۔

پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے مغویہ صائمہ جاوید کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا ۔

پولیس نے دونوں اغوا کاروں عثمان اور نوشاد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی صدر رائے مظہر اقبال

پولیس کی ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔تفتیش کے ہر پہلو سے مدعیہ کو باور رکھا جائے گا ۔
ایس پی رائے مظہر اقبال

ایس پی صدر نے مغویہ کو بازیاب کروانے اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او گوجرخان اورنگزیب اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صدر ڈویژن راولپنڈی ۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں