127

گوجرخان امام مسجد کی آٹھ سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش مقدمہ درج مجرم فرار

گوجرخان 8 سالہ بچہ سے بدفعلی کی کوشش مقدمہ درج
گوجرخان (عمرآزادبٹ) تفصیلات کے مطابق تھاتھی کے رہائشی خرم شہزاد نے قاضیاں پولیس چوکی کو درخواست دی کہ میں اپنے بیٹے آٹھ سالہ محمد فدا کو شام 4 بجے قریبی مسجد میں سپارہ پڑھنے کے لیے چھوڑ کے آیا کچھ دیر بعد میرا بیٹا واپس آیا جو کہ کافی پریشان لگ رہا تھا اور رو رہا تھا میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کیا حافظ محمد اویس نے میرے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی جب میں نے شور واویلا کیا تو مجھے چھوڑ کر بھاگ گیا پولیس قاضیاں چوکی نے درخواست وصول کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں