77

مستالہ برطانوی خاندان پر تشدد میں ملوث پانچ ملزمان کی ضمانتیں مسترد احاطہ عدالت سے گرفتار

‏راولپنڈی۔ مستالہ گاوں میں برطانیہ پلٹ فیملی سے لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار۔ ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کیا تھا۔

دونوں فریقین کے مابین زمین کے تنازعہ کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔

‏گرفتارملزمان طارق، باسط لطیف، عمران محمود، خرم شھزاد اور عدنان محمود شامل ہیں۔ ملزمان نے اس سے قبل مجاز عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا رکھی تھیں۔

کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہےمظلوم کو انصاف دلانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال

‏ملزمان کو ٹھوس شہادتوں کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال

پولیس کی ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں