130

مندرہ چکوال روڈ اللہ کے گھر سے چوری مسجد کا سولر سسٹم چور لے اڑے

مندرہ سکھو چوکی کی حدود موھڑہ شیراں کی مسجد سے سولر سسٹم چوری سکھو چوکی پولیس سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر عمل پیرا نہ هو سکی ناقص کارکردگی علاقے میں گشت بہتر نہ ہونےسے آئے دن وارداتیں اہل علاقہ کا سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ کی چوکی سکھو کی حدود موہڑہ شیراں میں گزشتہ رات نامعلوم چور مسجد سے سولر سسٹم چوری کر کے لے گئے سولر سسٹم کی مالیت تقریباً ساڑھے تین لاکھ بتائی گئی ھے اہل علاقہ نے بتایا پولیس کی طرف سے علاقے میں گشت کا نظام بہتر نہ ہونے سے علاقے میں مختلف وارداتیں هو رھی ہیں جبکہ سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کی تعیناتی کے بعد پولیس کو جرائم کنٹرول کرنے کے سخت احکامات ہیں جس میں ایس پی صدر راۓ مظھر کی سربراھی میں پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں ھے مگر سکھو چوکی پولیس کی طرف سے روائتی سستی دکھائی جا رھی ھے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اہل علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سمیت ایس پی صدر سے مطالبہ کیا ھے کہ سکھو چوکی کو علاقے میں گشت سمیت جرائم کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اس سلسلے میں اہل علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے باقائدہ ملاقات کا بھی فیصلہ کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں