67

پنجاب حکومت میں بڑی تبدیلیاں

راولپنڈی () صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا کو فوری طور پر تبدیل کر کے سردار سیف اللہ خان ڈوگر کو راولپنڈی کا نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کر دیا ہے اس ضمن میں سروسسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (سروسز۔1) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا کو سروسسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ان کی جگہ گریڈ 19کے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ خان ڈوگر کو راولپنڈی میں نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے اسی طرح گریڈ18کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) محمد طارق خان کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جو تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں