83

اسلام آباد تھانہ لوہی بھیر کی حدود لدھیوٹ سیداں میں اراضی پر دو گروپوں کا آپس میں زمین پر تنازعہ

اسلام آباد
تھانہ لوہی بھیر کی حدود لدھیوٹ سیداں میں اراضی پر دو گروپوں کا آپس میں زمین پر تنازعہ

میری اور میرے دیگر خاندان کے لوگوں کے نام پر 132 کنال سے زائد زمین موضع لدھیوٹ تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں واقع ہے جسکا مالکیتی ثبوت میرے پاس ہے ,متاثرہ شہری راجہ شاہدکا تحریری درخواست میں موقف

مذکورہ زمین کے ہم مالک اور قابض ہیں آج میں اپنی زمین کو بلڈوز کے ذریعے ہموار کرا رہا تھا کہ ملک نعیم نامی جسکا نام پہلے سے فورتھ شیڈول میں شامل ہے اپنے ہمراہ پانچ سے چھ مسلح گارڈ کے ساتھ میری زمین میں داخل ہوتے ہی گالیاں دینا شروع کردیں ,متاثرہ شہری کا درخواست میں تحریری موقف

ملک نعیم نے اسلح کی نوک پر بلڈوز مشین چلانے والوں کو جان سے مار دینے کی دھمکیوں کے ساتھ زمین کو ہموار کرنے سے روکتے ہوئے بھتہ دینے کا کہا ,متاثرہ شہری کا درخواست میں موقف

ملک نعیم مجھ سے بھتہ وصول کرنا چاہتا ہے نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اسکے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے سائل کو تحفظ فراہم کیا جائے ,متاثرہ شہری

دونوں گروپس کی طرف سے درخواستیں زمین کے تنازعہ پر لے لیں گئیں ہیں اصل اراضی ریکارڈ اور محکمہ ریونیو سے بھی رجوع کیا جائے گا جسکے بعد اصل حقائق کی روشنی میں اصل ذمہ دار کے خلاف قانونی کاروائی میرٹ پر کی جائے گی ,پولیس ذرائع

دونوں درخواست گزاروں کو پولیس نے اپنے اصل اراضی ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا ہے مکمل حقائق کی چھان بین کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی ,پولیس ذرائع

ملک نعیم اور راجہ شاہد کی طرف سے درخواستیں دے دی گئیں ہیں اصل حقائق کے بعد ہی کاروائی مکمن ہوگی محکمہ ریونیو سے بھی زمین کی اصل ملکیت اور پوزیشن بارے رپورٹ لی جائے گی ,ایس ایچ او عاشق خان

جائے وقوع پر ایک کمرے کے اندر سے اسحلہ اور گولیاں برآمد ہوئیں ہیں جنکو قبضہ میں لیتے ہوئےغیرقانونی اسحلہ کے خلاف مقدمہ نمبر 292 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا جاچکا ہے ,ایس ایچ او

تاہم یہ واضع نہیں ہوسکا کہ دوگروپس میں سے اسحلہ کس کا ہے اسحلہ درخواست گزار ملک نعیم کے کمرے سےملا ہے جسکے بارے پولیس تمام تر حقائق کی آگاہی حاصل کررہی ہےجسکے بعد ہی اصل ملزمان کا تعین مکمن ہوسکے گا ,انسپکٹر عاشق خان

زمین پر قبضے کے حوالے سے دونوں درخواست گزاروں کواپنے اپنے اراضی ریکارڈ کے ساتھ کل ڈی ایس پی لوہی بھیر نے طلب کررکھا ہے ,ایس ایچ او

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں