81

گوجرخان چکوال مندرہ روڈ جاتلی سٹاپ پر علی الصبح المناک حادثہ

گوجر خان پشاور سے چکوال جانے والی مسافر وین سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے جا ٹکرائی دو افراد جاں بحق، جبکہ گیارہ افراد شدید زخمی ہوگٸے زخمیوں میں چار خواتين بھی شامل ہیں تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ریسکیو زراٸع کے مطابق ایک ہی خاندان کے افراد مسافر ویگن پر سوار پشاور سے براستہ مندرہ چکوال روڈ کسی عزیز کی فوتگی پر چکوال جا رہے تھے کہ جاتلی کے قریب سڑک کھڑے ڈمپر سے مسافر وین ٹھکرا گٸ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین میں سوار دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گٸے جبکہ گیارہ افراد شدید زخمی بھی ہو گٸے ان زخمیوں میں چار خواتين بھی شامل تھیں جہنیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی پہنچا دیا گیا جہاں پر کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتاٸی جاتی ہے حادثہ میں جابحق ہونےوالے دوافراد کے نام صالح گل عمر 55 سال اور محمد علی ولد جہانزیب عمر 14 سال ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں