124

گوجرخان کے قاتل ڈیم ایک اور جان نگل گئے

گوجرخان (عمرآزادبٹ) ڈہوک حیات علی کا رہائشی 26 سالہ نوجوان عارف ولد طارق اوگاہون ڈیم میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور واپس نہ آیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نکال لیاراولپنڈی ٹائمز (عمر آزاد بٹ ) گوجرخان کے قاتل ڈیم ایک اور جان نگل گئے حکومتی بے حسی کہیں یا والدین کی لاپروہی قیمتی جانوں کے ضیاع پر نا تو کوئی قانون سازی ہے ہو رہی ہے اور ناہی ڈیم مالکان کو اس بات کا پابند کیا جا رہا ہے وہ گہرے ڈیم پر یا تو سیکورٹی گارڈ بٹھائیں یا لائف سیونگ عملہ تاکہ والدین کے لخت جگر یوں آئے روز اس ڈیم دہشت گردی کا شکار نا ہوں
اہل علاقہ نے راولپنڈی ٹایمز کو بتایا کہ نوجوان اولاد والدین کی بات تو مانتے نہیں ہیں مگر ڈیم مالکان کے لئے حکومت لازمی طورپر کوئی ایسی قانون سازی کرے کہ ان کے پاس لائف سیونگ جیکٹس ، غوطہ خور اور سیکورٹی گارڈ ہر وقت موجود ہو جس ڈیم پر عملہ نا ہو اسے کے مالکان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں