92

گوجرخان ٹریفک حادثہ نویں کلاس کا طالب علم جانبحق

گوجرخان ٹریفک حادثہ نویں کلاس کا طالب علم جانبحق


گوجرخان (عمرآزادبٹ) تفصیلات کے مطابق مندرہ میں واقع فیض الاسلام سکول میں نویں کلاس کا طالب علم بس سے گر کر جانبحق ہو گیا جانبحق ہونے والے سٹوڈنٹ کی شناخت 16 سالہ عقیل ولد صغیر کے نام سے ہوئی جو ماڈل ٹاون سہالہ کا رہائشی ہے حبکہ اس واقعہ میں ایک اور حسنین نامی سٹوڈنٹ جو کہ بھارہ کہو کا رہائشی ہے کی ٹانگ ٹوٹ گئی دونوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد حسنین کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا موٹروے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بس نمبری 7755 LES کو موقع سے پکڑ لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم کسی قسم کی کاروائی نہیں کرنا چاہتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں