66

معاشرے میں بڑھتے جرائم ذہنی بے چینی اور بے سکونی کی عکاسی ہے(جہانزیب منہاس )

مدینہ المنورہ (راولپنڈی ٹائمز) جہانزیب منہاس نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال پورا ہو گیا عوام ریلیف کے منتظر ہے حکمران طبقہ اپنی موج مستی میں مگن ہے عمران خان کے علاوہ باقی سارے چلے ہوے کارتوس تبدیلی کی جنگ میں اپنے ہی مورچوں میں پھٹ رہے ہیں

تحریک انصاف کی حکومت سے عوام نے بہت ساری امیدیں وابسطہ کر لیں تھیں حکومتی غیر سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ پنجاب جیسے صوبے کا وزیراعلی اس شخص کو لگا دیا ہے جو ساہیوال پہلی بار وزیر اعلی بننے کے بعد آیا تھا سانحہ ساہیوال پر عوام حکومتی ایکشن کے منتظر ہیں کشمیر ایشو پر انڈیا کی فضائی حدود کی بندش افغان تجارتی روٹ کو بند نا کرنا سی پیک کے معاہدے آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کرنا معاشرے غیر اخلاقی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں حکومت کے بارے میں شکوک وشہبات کو جنم دے رہے ہیں

ڈالر کی اونچی اڑان نے جہاں معاشی کمزور کیا ہے وہاں بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کے بنگالی اور انڈین کے سامنے روزانہ کی شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے عمران خان نے کہہ تو دیا ہے بیرون ممالک بسنے والے میرے دل کے قریب ہیں مگر ان کے لیے کیا کچھ نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں