54

کشمیر ایشو پر دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اب ہمیں گلے کے بجائے شکریہ ورلڈ کہنا چاہیے (احمد قریشی )۔

کشمیر ایشو پر دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اب ہمیں گلے کے بجائے شکریہ ورلڈ کہنا چاہیے (احمد قریشی )۔ پاکستان کے مایہ ناز صحافی احمد قریشی نے راولپنڈی ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے میڈیا نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور کشمیریوں کا ساتھ دیا ۔ پاکستانی میڈیا سے اچھی کوریج تو یورپی میڈیا آج بھی کر رہا ہے ، دنیا کے تمام بڑے اخبارات کی کشمیر پر بات کر رہے ہیں ۔ اور انشااللہ بہت جلد کشمیر کا کوئی مثبت حل ضرور نکلے گا ۔ احمد قریشی کا کہنا تھا کہ ہر وقت گلہ کرتے رہنا کوئی اچھی بات نہیں ہوتی ۔ عالمی میڈیا نے ہمارا ساتھ دیا ہے اب ہمیں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ، اور ساتھ ہی انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے جسطرح کشمیر کے مسئلہ کو زندہ کیا ہے اس پر خارجہ پالیسی کی داد نا دینا زیادتی ہو گی ۔ یاد رہے احمد قریشی پاکستان کے بڑے صحافی ہیں جو اے آر واے ۔ نیو ۔ پی ٹی وی پر اپنا شو کرتے رہے ہیں ، عربی ۔ انگلش، اردو، اور پنجابی پر مکمل عبور رکھنے والے ہیں اور ان کے تجزے عالم عرب میں بڑے غور سے پڑھے جاتے ہیں وہ اکثر مڈل ایسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے پائے جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں