86

تبدیلی سرکار روایتی سیاستدانوں کے سامنے بے بس سوال ہیلتھ کارڈ امیر لے اڑ۔ غریب مستحق نہیں

تبدیلی سرکار کا ایک سال عوام کا تبدیلی کا سوال ہیلتھ کارڈ امیر لے اڑ۔ غریب مستحق نہیں ۔ حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ عوامی ہیلتھ کارڈ کے بارے میں راولپنڈی اسلام آباد کے متعدد شہروں سے راولپنڈی ٹائمز کو شکایات کر دی کہ مقامی ایم این اے ۔ایم پی اے سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں اور زیادہ تر ان ہی لوگوں کو ہیلتھ کارڈ مل رہے ہیں جو پی پی پی کے دور حکومت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت حکومت سے پیسے لیتے تھے عوام کا کہنا ہے کہ ہر خاص و عام جانتا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فقط پی پی پی ورکر کو حکومتی چھتری تلے نوازنے کا ایک بہانہ تھا ۔ ہیلتھ کارڈ پر غریب کا حق ہے جبکہ اہل ثروت اپنے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرکے ہیلتھ کارڈ لے کر جا رہے ہیں غریب منہ تکتے رہ جاتے ہیں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کا طریقہ بھی درست نہیں سیاسی لوگوں کا ایک جم غفیر آتا ہے ہماری غربت کا مذاق اڑاتے ہیں اور ساتھ تصویر بنوانے پر بضد ہوتے ہیں ۔ عوام سوال کرتے ہیں کیا یہ اپنی جیب سے کوئی خدا واسطہ مدد کر رہے ہیں یا حکومت ہمارے حقوق ہمیں دے رہی ہے ؟؟
عوام نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے مہربانی فرما کر پاکستان ڈاک کے ذرایعے ہر مستحق تک کارڈ کو یقنیی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں