239

خواجہ سرا کی بارہ سالہ بچے سے زیادتی اہل علاقہ کا احتجاج

تھانہ کینٹ کی حدود میں خواجہ سرا، 12سالہ بچے سے زیادتی کے الزام میں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بارہ سالہ بچے نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے کیا کہ میں گھر میں غربت کی وجہ سے کام کاج کی تلاش میں بٹگرام سے کچھ دن پہلےایبٹ آگیا یہاں پہنچنے میری ملاقات سنی نامی خواجہ سراء سے ہوئی اور اس نے مجھے کام کا جھانسہ دے کر اپنے پاس رکھ لیا اور ساتھ ہی مجھے لڑکیوں والے کپڑے پہننے پر مجبور کیا اور رات کو مجھے غلط کاری کا کہا میرے انکار کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے اور پھر میرے ساتھ غلط کاری کی سنی نامی ہیجڑے اور اس کے گرو نے مل کر مجھے مارا پیٹا اور میرے سر کے بال بھی کاٹے جبکہ میرے شور شرابے کی وجہ سے مجھے ایک کمرے میں بند کر دیا گیا اور دوسرے روز بھی شراب پی کر دوبارہ میرے زبردستی جنسی زیادتی کی گئی اور میں موقع کی تلاش میں تھا اور آج موقع غنیمت جانتے ہوئے واش روم کے بہانے سے واش گیا اور اسکے روشن دان سے بھاگ نکلا اور سیدھا تھانہ کینٹ پہنچا اور اور ان ہیجڑوں کے خلاف اطلاعی روپورٹ درج کروائی ۔بچے کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولیس نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ یاسین جنجوعہ کی ہدایت پر سنی نامی ہیجڑے کو گرفتار کر لیا جبکہ میڈیکل روپورٹ میں بھی ہیجڑے کی رپورٹ نارمل آئی ہے ڈی ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ایسے انسانی شکل میں چھپے بھیڑیوں کو قانون سے سخت سے سخت سزا دلوائے گے تاکہ معاشرے سے ایسے گھناونے فعل کم ہو سکیں اور تمام ممکنہ دفعات دفعات شامل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں