57

المدینہ المنورہ میں جشن آزادی کے موقع پرٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

اور چودہ اگست کو فائنل کھیلا گیا فائنل میچ کراون سٹیل اور نوات المدینہ کے مابین کھیلا گیا جس میں نوات المدینہ نے کراون سٹیل کو 33 زنز سے شکست دیکر فائنل جیتنے کا اعزازحاصل کیا

کراون سٹیل نے ٹاس جیت کر نوات المدینہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی نوات المدینہ نے اننگز کا آغاز بہت ہی جارحانہ انداز میں کیا عمر سہیل اور علی ہادی نے برق رفتاراننگز کھیلتے ہوےبالترتیب 34 اور 24 زنز بناے اننگز کے آخر میں عبداللہ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 15بالز پر 33 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو سکور 160 تک كر دیا کراون سٹیل کی طرف سے ساجد مغل نے 3 جبکہ حماد سعید نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

کراون سٹیل کی اننگز کاآغاز مثبت نہیں تھا ابتدائی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے مڈل آرڈر میں حماد سعید نے جار خانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 بالز پر70 زنز بناے نوات المدینہ کی طرف سے عباس ندوی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

ٹونامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پلیئرز كو انعامات دیے گئے حماد سعید ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز شجاع جٹ ٹورنا منٹ کے بہترین کھلاڑی جبکہ شاہد  الرحمان ٹونامنٹ کے بہترین باولر تھے

المدنیہ المنورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے بيترن ان چیف احمدبکرالذدان مہمان خصوصی تھے انہوں نے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا انعامات تقسیم کیے

حماد سعید ایم ایم سی اے  صدر نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سعودی کرکٹ سینٹر کے تعاون كو سرہا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں