jeddah news 73

جدہ پی ٹی آئی کارکنان اور ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کی جانب سے سپیکر کے پی کے اسمبلئ مشتاق غنی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹئ سیکرٹری اطلاعات افتخار چوہدری کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

جدہ پی ٹی آئی کارکنان اور ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کی جانب سے سپیکر کے پی کے اسمبلئ مشتاق غنی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹئ سیکرٹری اطلاعات افتخار چوہدری کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

ہزارہ سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری وہ سماجی شخصیت راجہ محمد مسکین نے تقریب صدارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

سپیکر کے پی کے اسمبلئ مشتاق غنی نے کہا کے ہمیں ملک میں معاشی حالات خراب ملے ہیں عوام کومایوس نہیں ہونا چاہے ملکی حالات بہتر کرنے میں تھوڑا وقت لگے گاعمران خان جو کہتا ہے وہ کرتا ہے اور اس کے لیے جدو جہد کرتا ہے اس وقت مسلۂ کشمیر سنگین ہوتا جا رہا ہے لیکن ہمیں امید ہے کے کشمیر کا مسلۂ بھئ ہماری ہی حکومت میں حل ہو گا انہوں نے مزید کہا کے اس وقت پورے ملک میں چھوٹے صوبوں کی ضرورت ہے صوبے بننے سے وفاق مضبوط ہوتا ہے ہم آج سے چار سال پہلے کے پی کے اسمبلئ سے صوبہ ہزارہ کا بل پاس کر کے وفاق میں بھج چکے ہیں میری دلی خواہش ہے پھٹوار کو ہزارہ سے ملا کرصوبہ ہزارہ پھٹوار بنایا جائے ۔
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات افتخار چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے وقت کی نزاکت سے ہماری حکومت نے جنرل باجوہ کی مدت ملازمت بڑھائی کیوں کے ہماری حکومت اس وقت مسلۂ کشمیر کا سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور اس کا حل چاہتی ہے اور کشمیر ہماری ہی حکومت میں آزاد ہو گا ۔اوور سیز پاکستانی بھائی کو پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ سعودیوں سے بھی زیادہ سے زیادہ تعلقات بنائیں چاہیں اور اپنے ملک کے بارے میں بتانا چاہے کے ہم عزت دار قوم ہیں ۔

تقریب سے ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے مرکزی صدر نورالحسن گجر ،بابر اکرم خان اور پی ٹی آئی جدہ کے سابقہ عہدے درانُ شہباز اختر بھٹی ،انجم وڑائچ ،عدنان فاروقی ،حیدر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور تقریب کے آخر میں بابر اکرم خان نے تمام مہمانوں کا پروگرام میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں