159

سعودی جرمن پاکستانی کمیونٹی نے جوش و خروش سے یوم پاکستان منایا ۔۔

‎پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا محمد سلمان احمد ہیومن ریسورز نے پروگرام کی نیابت کی جبکہ سعودی جرمن ہسپتال مدینہ المنورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد
عیسی نے اپنے خطاب میں پاکستان کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔ اور کہا زندہ قومیں اسی طرح یوم آزادی مناتی ہیں جیسا کہ آپ پاکستان منا رہے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے آپ کا جذبہ اور وطن سے محبت مشعل راہ ہے ‎

جبکہ پاکستانی کمیونٹی سعودی جرمن کے صدر چوہدری اشرف نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمیں کشمیر کی آزادی کی جنگ اب انفرادی طور پر لڑنی ہے

نازیہ رسول نرسنگ ہیڈ سعودی جرمن ہسپتال مدینہ المنورہ نے کہا اس وقت ہم سب پاکستانی یک جان ہیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں انشااللہ فتح ہماری ہو گی ۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام میں کہا کہ ہمیں جب بھی آپ پکاریں گے ہم حاضر ہونگے

جبکہ مدینہ المنورہ پاکستانی کمیونٹی کے سرگرم رکن جہانزیب منہاس نے کہا اب عالمی تنہائی کا مقابلہ یہی ہے کہ ہم سب اپنے اپنے طور پرپاکستان کی سفارتکاری کریں اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بارے میں بتا کر رائے عامہ بنانی ہو گی

بچوں نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے پرچم کشائی کی گئی چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان و کشمیر کی ڈاکومینٹری پیش کی گئی جبکہ سعودی،مصری ، اور پاکستانی خواتین و حضرات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

پاکستانی ڈاکٹر ، نرسز ، اور ہسپتال کے سٹاف نے بھر انداز میں پروگرام میں شرکت کی حال کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ بچوں اور بڑوں نے سینوں پر رنگ برنگے پاکستانی اور کشمیری پرچم سجا رکھے تھے

پروگرام کے اختتام پر جہانزیب منہاس اور ڈاکٹر احمد عیسی کو خصوصی طور پر سنگ مرمر سے تیار کردہ سبز ھلالی پرچم پیش کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں