50

کشمیر ہماری شہ رگ ہے جہانزیب منہاس

پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے راہنما جہانزیب منہاس نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان کا وجود نا مکمل ہے ۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے یہ ہمارے بانی کا بیان تھا جو وقت نے سچ ثابت کیا ۔ آج کشمیری اپنے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں جو انہوں نے انڈیا کے ساتھ الحاق کی صورت میں کیا تھا قائداعظم مھمد علی جناح نے کہا تھا انڈیا کے ساتھ الحاق کرنے والوں کی نسلوں کو اس بات کی گارنٹی دینے پڑی گی کہ وہ انڈیا کے ساتھ وفادار ہیں اور آج وہ وقت آ گیا ہے کشمیریوں نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے انڈیا کے ساتھ الحاق وقت کی بڑی غلطی تھی حکومت پاکستان اور اپوزیشن کو اس وقت فقط پاکستانی بن کر سوچنا چاہیے تھے اور دنیا کو جو مثبت پیغام پاکستان کی طرف سے جانا چاہیے تھا ہم اس میں بری طرح ناکام رہے ہیں جو کہ اس موقع پر ہماری سیاسی قیادت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس اور سینٹ کے اجلاس کی کاروائی کسی صورت پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاس نہیں ہو سکتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں