108

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب کی حج انتظامات پر پریس کانفرنس ۔۔۔۔ مدینہ منورہ

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب کی حج انتظامات پر پریس کانفرنس ۔۔۔۔ مدینہ منورہ

بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے: وزیر مذہبی امور

بھارت کے حالیہ اقدامات کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں عالمی برادری اسکے نوٹس لے: پیر نور الحق قادری

سعودی عرب آئے تمام عازمین حج اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے دعا گو ہیں: نور الحق قادری

• پاکستانی حجاج کی پہلی بار روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شمولیت۔۔۔ 22 ہزار عازمین حج نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا: وزیر مذہبی امور

• بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 9 مزید جدید ایمبولینسوں کی شمولیت اور میڈیکل رسپانس ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا

• سعودی ایئر پورٹس آمد پر عازمین کو سنیکس کی فراہمی جاری ہے

• عازمین کو اعلیٰ کوالٹی کی جائے نماز ، تکہ اور مذدلفہ میٹ کے تحائف دئیے گئے

• مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کیلئے نئے ماڈل کی لگژری بسوں کا انتظام جن میں سے 2020 ماڈل کی 216 بسیں شامل ہیں

• انٹر سٹی بسوں میں وائی فائی اور سنیکس کی فراہمی ممکن بنائی گئی

• صلواۃ ٹرانسپورٹ کیلئے 621 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے

• عازمین کی سہولیت کیلئے مکتب کے نمائندوں کی حجاج کی رہائش گاہوں پر آمد (پہلے حجاج کی بسیں مکتب جاتیں تھیں اور وقت ضائع ہوتا تھا)

• عازمینِ حج کی سعودی عرب میں رہائش گاہوں پر مناسک حج کی تربیت کا انتظام کیا گیا ہے

• امسال 1 لاکھ 12 ہزار 600 حجاج کو مدینہ منورہ میں حرم کے نزدیکی علاقے مرکزیہ میں رہائش کی سہولت دی جائے گی

• مکہ اور مدینہ میں سعودی کیٹرنگ کمپنیوں کے ذریعے رہائش گاہوں پر ہی تین وقت بہترین کھانے کی سہولت دی جا رہی ہے

• 13 مکاتب ٹرین زون ، 23 مکاتب اولڈ منی جبکہ 24 نیو منیٰ میں ملے ہیں

• منی میں جگہ کی تنگی کے مسائل حل کرنے کیلئے بنکر بیڈز کی سہولت دی جا رہی ہے

• مشاعر (منی ، عرفات، مذدلفہ ) میں تین وقت کھانے کا انتظام کیا گیا ہے

• پچھلے سال 49 ہزار 500 کے مقابلے میں 53 ہزار 690 عازمین کیلئے ٹرین کی سہولت دی جائے گی

• ٹرین کے بغیر مکاتب کیلئے 2012 سے اوپر ماڈل کی بسوں کی فراہمی سے سہولت میں مزید بہتری لائی گئی

• عرفات میں فائر پروف خیموں اور ایئر کولرز کا انتظام کیا جا رہا ہے

• 64 ہزار 449 حجاج کی قربانی بذریعہ اسلامی ترقیاتی بینک سعودی عرب کا انتظام مکمل ہو چکا

• حجاج کی رہائش گاہوں پر ہی STC کمپنی کی بوتھ کے ذریعے مفت سم کے اجراء اور بیلنس کی سہولت دی گئی: نور الحق قادری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں