94

جدہ ۔ حلقہ ء یاران وطن سعودی عرب کی جانب سے پاک میڈیا گروپ اور پی ٹی آئی کے ڈپٹی میڈیا سیکرٹری انجنئیر افتخار چوہدری کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے زمہ درانُ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ملک محی دین کی کی اور تقریب سے مہمان خصوصی انجنئیر افتخار چوہدری تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجنئیر افتخار چوہدری نے کہا کے حلقہ ء یاران وطن سعودی عرب جو ہماری تنظیم تھی جس میں مختلف الخیال پاکستانی شامل تھے جن کا ایجینڈہ صرف پاکستان اور لسانیت پرست تنظیم کی چیرہ دستیون کا سد باب تھا – افتخار نے ماضی کے ایسے سر چھیڑے کہ دوست احباب اشکبار ہو گئے انہوں کہا اب تو بے شمار سہولیات ہیں مگر جب ہم سعودی عرب کے صحرائیوں میں آئے تھے تو اس وقت فقط ایک ٹیپ ہوتی تھی میں جس کیسٹ ریکارڈ کر کے بھیجی جاتی تھی اور گھر والوں کے خط بار بار پڑھا کرتے تھے ۔ سعودی عرب میں ایک عہد گزارا ہے بے شمار زندگی کے ساتھی یار تھے جو آج ہم میں موجود نہیں یہی زندگی ہے ایسے ہی آگے بڑھنا انہوں نے مزید کہا اب تو بے شمار سہولیات ہیں مگر جب ہم سعودی عرب کے صحرائیوں میں آئے تھے تو اس وقت فقط ایک ٹیپ ہوتی تھی جس میں کیسٹ ریکارڈ کر کے بھیجی جاتی تھی اور گھر والوں کے خط بار بار پڑھا کرتے تھے ۔ سعودی عرب میں ایک عہد گزارا ہے بے شمار زندگی کے ساتھی یار تھے جو آج ہم میں موجود نہیں یہی زندگی ہے ایسے ہی آگے بڑھنا

ملک محی دین نے اپنے خطاب میں کہا کے ہم نے پاکستانیت کی بات پے یہ فورم بنایا تھا اور آج بہت سے لوگ ہم میں نہیں رہے آج مجھے بہت خوشی ہوئی انجنئیر صاحب ایک بار پھر سے ہمیں اکھٹا کیا اور کچھ پرانی یادیں ہماری تازہ ہوئی میں مشکور ہوں تمام احباب کا آپ نے قیمتی وقت نکال کر آئے

چوہدری شہباز، ریاض گھمن ،ملک اظہر،چوہدری زوالفقا،رانا نواز اور منظور حسین نے بھی یاروں وطن اور انجنئیر افتخار کی کیمونٹی خدمات پر روشی ڈالی اور تعریف کی سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں