48

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اہم اجلاس

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اہم اجلاس

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی

مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، سینئرنائب صدر ارشد داد اور نائب صدر زاہد حسین کاظمی شریک

مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ابوالحسن انصاری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد سمیت دیگر بھی اجلاس کا حصہ

تحریک انصاف کے تنظیمی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال

چاروں صوبوں میں قائم تنظیموں کو دیے جانے والے اہداف کا جائزہ

مرکزی و صوبائی تنظیموں کی تکمیل کے بعد ڈویژن، ضلع اور نچلی سطح تک تنظیم سازی جلد مکمل کرنے پر اتفاق

اجلاس میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال کا بھی بغور جائزہ

وزیراعظم کے حال ہی میں مکمل ہونے والے کامیاب دورہ امریکہ پر مکمل اطمینان کا اظہار

ہزاروں کی تعداد میں وزیراعظم کے استقبال کیلئے واشنگٹن ڈی سی آنے والے اورسیز پاکستانیوں کا خصوصی شکریہ

وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو شرق و غرب میں نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، سیف اللہ خان نیازی

وزیراعظم عمران خان نے اہل مغرب کو نئے پاکستان سے بہترین انداز میں متعارف کروایا، سیف اللہ خان نیازی

ایک عرصے بعد تنازعہ کشمیر اعلیٰ ترین سطح پر نہ صرف زیر بحث آیا بلکہ اس کے حل کی اہمیت بھی پوری طرح اجاگر ہوئی، سیف اللہ خان نیازی

حزب اختلاف کی جانب سے احتجاج کی دھمکیوں اور جھوٹے پراپیگنڈہ مہم کو خاطر میں نہ لانے پر اتفاق

وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اصلاحاتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان

حزب مخالف آئین اور جمہوری اقدار کو پامال کرنے پر بضد دکھائی دے رہی ہے، سیف اللہ خان نیازی

حزب مخالف کے پاس احتجاج کی اس سے معقول کوئی وجہ نہیں کہ چوروں کا تحفظ اور انتخابات میں شکست کی خفت مٹانا چاہتی ہے، سیف اللہ خان نیازی

بے لاگ احتساب کا عمل رکے گا نہ ہی کسی کو دھونس جما کر نظام کو یرغمال بنانے کی اجازت دیں گے، سیف اللہ خان نیازی

اجلاس میں سندھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور ساتھیوں پر تشدد کی شدید مذمت

پیپلز پارٹی سندھ میں ریاستی طاقت کے بل بوتے پر تنقیدی آوازوں کو دبانے سے باز رہے، سیف اللہ خان نیازی

پر امن انداز میں اہل کراچی کی آواز بننے والے رکن قومی اسمبلی اور انکے ساتھیوں پر پولیس کی سرپرستی میں پیپلزپارٹی کے غنڈوں کا حملہ شدید مذمت کے قابل ہے، سیف اللہ خان نیازی

شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے سپاہیوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا

اجلاس میں راولپنڈی میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کیلئے بھی دعا

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں