95

حج اپڈیٹ 26 جولائی 2019

حج اپڈیٹ 26 جولائی 2019

1 لاکھ 16 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں

83 ہزار سرکاری جبکہ 33 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے

سرکاری حج سکیم کے 35 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچ گئے

سرکاری حج سکیم کے 18 ہزار عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں

سرکاری حج سکیم کے 65 ہزار عازمین حج مکہ مکرمہ میں موجود ہین

وزارت مذہبی امور سے 176 افسران اور عملہ سعودی عرب فرائض سر انجام دے رہا ہے

حج میڈیکل مشن کے تحت 469 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے

416 پاکستانی معاونین جبکہ 9 سو لوکل خدام بھی تعینات کیے جا چکے ہیں

مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں نے 295 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی

ابتک 212 گم ہونے والے عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا

حرم گائڈز نے 49 ہزار سے زائد عازمین کو رہنمائی فراہم کی

34 سو سے زائد بیگز تلاش کر کے عازمین حج تک پہنچائے گئے

کال سینٹر پر رہنمائی کیلئے 432 جبکہ شکایات کیلئے 406 شکایات موصول ہوئیں

86 شکایات غیر متعلق، 255 کا ازالہ جبکہ 65 پر کام جاری ہے

حج میڈیکل مشن نے 31 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں

113 مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

168 مریضوں کو وہیل چیئر مہیا کی گئیں

ابتک 11 سرکاری اور 2 نجی حج سکیم کے عازمین کی اموات واقع ہوئی ہیں

تمام کی تدفین جنت البقیع اور مکہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں